ایران کی فوجی و اسٹریٹجک کامیابی، کوئی بھی جہاز ‘ہیرو’ بننے کی کوشش نہیں کر رہا: آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کے کپتان کا انٹرویو
شیعیت نیوز :آبنائے ہرمز میں ایک جہاز کے کپتان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی جہاز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ہمت نہیں ہے — جب تک باضابطہ طور پر یہ اعلان نہ کر دیا جائے کہ راستہ محفوظ ہے”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی کے دفتر سے واضح حکم ملا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو لگنے والے زخم گہرے، رجیم کی تباہی روکنا ناممکن ہے، ہاآرتص
کپتان نے کہا کہ "کوئی بھی جہاز ‘ہیرو’ بننے کی کوشش نہیں کر رہا اور نہ ہی ہرمز سے گزرنے کی جرات کر رہا ہے — یہاں تک کہ باضابطہ طور پر آمدورفت محفوظ ہونے کا اعلان نہ ہو جائے۔ فی الحال، کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر رہا ہے”۔
یہ بیان ایران کی فوجی اور اسٹریٹجک برتری کی واضح مثال ہے جس کے نتیجے میں عالمی شپنگ کمپنیاں ہرمز سے گزرنے سے مکمل طور پر گریز کر رہی ہیں۔







