ٹرمپ ڈر گیا، ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی
شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ABC نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، اس نے صرف چند میزائل داغے جن میں سے زیادہ تر کو مار گرایا گیا اور بہت کم نقصان ہوا”۔
یہ بیان ایران کی جانب سے تنگہ ہرمز اور خطے میں کیے گئے فیصلہ کن جواب کے بعد سامنے آیا ہے جس نے واشنگٹن کو شدید پریشانی میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک امریکی پالیسیوں کے نتائج دیکھیں، اسماعیل بقائی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ نرم رویہ ایران کی طاقت کے سامنے امریکی غرور کا اعتراف ہے۔ چند روز پہلے ہی دھمکیاں دینے والا ٹرمپ اب ایران کے چند میزائلوں کے بعد پیچھے ہٹ رہا ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ ہونے کی بات کر کے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بیان واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ تہران کی مضبوط دفاعی پوزیشن کے سامنے امریکی صدر خوفزدہ ہو گئے ہیں اور اب تنازع کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔







