تنگہ ہرمز کی مکمل حفاظت ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے، میجر جنرل علی عبداللہی

04 مئی, 2026 11:09

شیعیت نیوز : خطام الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر ایرانی میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج تنگہ ہرمز کی واحد ضامنِ سلامتی ہیں اور اس اسٹریٹجک پانی کے راستے پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ "تنگہ ہرمز کی سلامتی ایرانی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے اور اس میں کسی بھی محفوظ گزر کا انحصار ہماری فورسز کے ساتھ ہم آہنگی پر ہے”۔ تمام تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تنگہ عبور کرنے سے پہلے ایرانی فورسز کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی کرنی ہوگی، بغیر ہم آہنگی کے گزرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں جنگ بندی نہیں، امریکہ اسرائیلی جارحیت جاری ہے، حزب اللہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

امریکہ اور دیگر غیر ملکی فورسز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے جنرل عبداللہی نے کہا کہ اگر امریکی فوج یا کوئی بھی غیر ملکی مسلح دستہ تنگہ ہرمز کے قریب آیا یا داخل ہونے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی فوج کو "جارح دہشت گرد” اور "سمندری قزاق” قرار دیا۔

انہوں نے واشنگٹن کے علاقائی اتحادیوں کو بھی خبردار کیا کہ "امریکہ کے اتحادی ناقابلِ تلافی پچھتاوے سے بچیں”۔ انہوں نے کہا کہ جارح اور ان کے اتحادی سمجھ لیں کہ ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا پکا جواب دیں گی۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "پروجیکٹ فریڈم” کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکہ تنگہ ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے بحری آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ ایران نے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنگہ ہرمز میں امریکی مداخلت موجودہ سیز فائر فریم ورک کی خلاف ورزی ہوگی۔

9:04 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔