ایران نے امریکہ کو گھیر لیا، ٹرمپ کے پاس صرف دو برے آپشنز باقی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق امریکہ کے لیے فیصلہ سازی کا دائرہ اب بہت محدود ہو گیا ہے۔
ایران کی طرف سے ناکہ بندی کے خلاف ڈیڈ لائن، چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ تبدیل کرنا، ٹرمپ کا کانگریس کو غیرمؤثر خط، اور ایران کی مذاکراتی شرائط کو قبول کرنے کی صورتحال نے واضح پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں بے روزگاری 16 فیصد سے تجاوز کر گئی، دس لاکھ افراد متاثر
اس کے صرف ایک معنی ہیں کہ ٹرمپ کو اب یا تو "ناممکن جنگی کارروائی” یا "اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ برا معاہدہ” — ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ایران نے امریکہ کو اسٹریٹجک طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور ٹرمپ کے پاس اب کوئی اچھا آپشن باقی نہیں بچا۔ یہ ایران کی طرف سے امریکہ کو سخت انتباہ ہے کہ اسے ہتھیار ڈالنے پڑیں گے۔







