فارن پالیسی کا اعتراف: شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای مظلوموں کے قائد تھے، مقاومت کا تصور دنیا بھر میں پھیل گیا

02 مئی, 2026 17:54

شیعیت نیوز : امریکی جریدے فارن پالیسی نے حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ مظلوموں اور مصیبت زدہ لوگوں کے قائد کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی قیادت نے عالمی سطح پر مزاحمت کے تصور کو مزید مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی آرمی چیف کا واضح پیغام: فوج پہلے سے زیادہ تیار اور مضبوط، کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کریں گے

اخبار نے "مظلوموں کے آیت اللہ” کے عنوان سے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ خاص طور پر اہل سنت مسلمانوں کے ایک طبقے کے لیے جو ایران کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، "مزاحمت” کا نظریہ اب بھی پرکشش اور مؤثر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آیت اللہ خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے شہر کراچی اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ مظاہرین نے امریکی سفارتی دفتروں کے باہر امریکہ کے خلاف احتجاج کیا اور بعض مقامات پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ سب سے زیادہ پرتشدد واقعات تھے، جبکہ دنیا بھر میں عوامی ردعمل صرف اسی تک محدود نہیں رہا۔

فارین پالیسی کے مطابق شہادت کے بعد آنے والے ہفتوں میں ملائیشیا کے کوالالمپور، انڈونیشیا کے جکارتا، بھارت کے دہلی، بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور ترکیہ کے شہر استنبول سمیت کئی علاقوں میں بھی آیت اللہ خامنہ‌ای کی حمایت میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

جریدے نے لکھا کہ اگرچہ عراق میں کتائب حزب اللہ اور لبنان میں حزب اللہ جیسے شیعہ گروہوں کی ایران کی حمایت واضح ہے، لیکن ایران نے ساتھ ہی کوشش کی کہ وہ پورے عالم اسلام میں بھی اپنی جگہ بنائے اور اپنے آپ کو ایک ایسی طاقت کے طور پر پیش کرے جو تنہا مغربی تسلط کے خلاف کھڑی ہے۔

فارین پالیسی کے مطابق ایران اس حکمت عملی میں کسی حد تک کامیاب رہا اور اس نے فرقہ وارانہ حدود سے آگے بڑھ کر بھی حمایت حاصل کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب ایران اسرائیل اور امریکہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کے مسلمانوں میں یہ تصور مضبوط ہوتا ہے کہ وہ ایک امت کی حیثیت سے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور اسی وجہ سے مقاومت کے بہت سے بین الاقوامی حامی ایران کو اپنا نمائندہ سمجھتے ہیں۔

فارین پالیسی کے مطابق یہ حامی یہ خیال کرتے ہیں کہ ایران نے ایک طویل جنگی و سیاسی جدوجہد جاری رکھی اور بالآخر امریکہ اور اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

7:09 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔