ایرانی آرمی چیف کا واضح پیغام: فوج پہلے سے زیادہ تیار اور مضبوط، کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کریں گے
شیعیت نیوز : ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ آج ایرانی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مضبوط ہے اور کسی بھی خطرے یا سازش کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر معاشی پابندیوں کے معمار ‘رابرٹ مالی’ حنظلہ کے جال میں برے پھنس گئے
ایرانی آرمی چیف کے مطابق سپریم لیڈر کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے فوج اپنی تمام ذمہ داریاں جیسے ملک کی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور ایران کا تحفظ بہترین انداز میں انجام دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سالہ جنگ اور حالیہ جنگوں کے تجربات نے فوج کو یہ سکھایا ہے کہ اپنی دفاعی طاقت اور تیاری کو بڑھانا لازمی ہے تاکہ وہ ملک کے تحفظ میں اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ پوری کرے۔







