نیتن یاہو کی جوئے بازی نے امریکہ کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، ایرانی وزیر خارجہ

02 مئی, 2026 10:22

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج پینٹاگون کے جنگی اخراجات سے متعلق جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نیتن یاہو کی جوئے بازی نے امریکہ کو ابھی تک براہ راست 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، جو پینٹاگون کے بیان کردہ نقصان سے چار گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ صادق تقوی اور علامہ عقیل موسیٰ کی علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات، 3 مئی کو چہلم شہید رہبر کی دعوت

سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بالواسطہ اخراجات بڑھ چکے ہیں۔ ہر امریکی گھرانے کو ماہانہ اوسطاً 500 ڈالر تک ٹیکس کی صورت میں اس جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ "سب سے پہلے اسرائیل” کے نعرے کا مطلب "آخر میں امریکہ” ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں فوجی اخراجات 25 ارب ڈالر ہیں۔ پینٹاگون کے اہلکار جولز ہرسٹ نے یہ رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کی۔ CBS نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنگ کی حقیقی لاگت 50 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور ماہرین معیشت نے بھی پینٹاگون کے تخمینے کو حقیقت سے بہت کم قرار دیا ہے۔

11:27 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔