علامہ صادق تقوی اور علامہ عقیل موسیٰ کی علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات، 3 مئی کو چہلم شہید رہبر کی دعوت
شیعیت نیوز : 3 مئی کو نشتر پارک کراچی میں شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ و جاں نثاران رہبر کے مرکزی چہلم کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کے دو اراکین مولانا عقیل موسیٰ اور مولانا سید صادق رضا تقوی نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو راولپنڈی میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں : مینار پاکستان پر ہونیوالا اجتماع مذہبی ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ سید ساجد علی نقوی نے دعوت کو خندہ پیشانی سے قبول کیا مگر اپنی مصروفیات کے سبب شرکت سے عذر خواہی کی۔ ملاقات میں اتحاد، ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے، رواداری اور محبت کو اجتماعی میدان میں فعالیت کی بنیاد قرار دیا گیا۔
اراکین مرکزی کمیٹی نے رہبر شہید کی شہادت کے بعد ملک میں اتحاد کی فضا کو برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کی تفصیل بتائی جسے علامہ سید ساجد علی نقوی نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اتحاد کی فضا کو مکدر کرتے ہیں ان تمام عوامل کا ہمیں اندازہ ہے اور ان کی بہتری کیلئے ہم کوششیں کر رہے ہیں۔







