مینار پاکستان پر ہونیوالا اجتماع مذہبی ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

02 مئی, 2026 10:18

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان، قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفٰی ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی سے ملاقات کی اور مینار پاکستان پر ہونے والے 13 جون کے اجتماع سے متعلق مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں : 13 جون کے مینار پاکستان اجتماع کی تیاریاں تیز، شہید رہبر سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

اس موقع پر خطیب حرم امام حسین علیہ السلام علامہ سید ظہیر الحسن کربلائی، رفیق شہید حسینیؒ علامہ مشرف حسینی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران، حسن عارف، سید فخر عباس، مسئول المہدی ادارہ تربیت آئی ایس او پاکستان علامہ اسد عباس نقوی اور سید حسنین جعفر زیدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں 13 جون کے اجتماع کیلئے انتظامات اور روابط کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی تاریخ میں ایک مثالی اجتماع ہوگا، جس میں تمام شیعہ جماعتوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت عمائدین، علمائے کرام اور مشائخ عظام بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعزیتی اجتماع ہے جو رہبر شہید سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے، اس اجتماع کا کوئی سیاسی مقصد نہیں۔

11:11 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔