اسپین نے اسرائیلی سفارت کار کو طلب کیا، جبریل رجوب نے فیفا میں اسرائیلی ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، ایران ورلڈ کپ میں کھیلے گا، ریما حسن کا بولڈ بیان

01 مئی, 2026 19:05

شیعیت نیوز : اسپین نے صہیونی رجیم کے چارج ڈی افیئرز (قائم مقام سفیر) کو طلب کر کے غزہ میں امداد پہنچانے والے 175 کارکنوں (جن میں 30 اسپینی شہری شامل تھے) کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

جرات مندانہ اقدام: فلسطین فیڈریشن کے نمائندے نے فیفا کے صدر کے مضحکہ خیز ڈرامے کو عملی ہونے سے روک دیا۔ فیفا کے صدر انفانتینو نے فلسطین فیڈریشن کے سربراہ جبریل رجوب سے کہا کہ وہ امن اور اتحاد کے فروغ کے لیے اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ سے ہاتھ ملائیں۔ رجوب نے سختی سے انکار کر دیا اور فیفا کانگریس سے واک آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا: "میں اس شخص سے ہاتھ نہیں ملا سکتا جسے اسرائیلی فاشسٹ اور نسل کش جرائم کو وائٹ واش کرنے کے لیے لائے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : امارات کی معیشت کو بڑا دھچکا، سرمایہ دار اب دبئی کی بجائے سنگاپور کو ترجی، دے رہے ہیں, بلومبرگ رپورٹ

فیفا کے صدر نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ورلڈ کپ میں حصہ لے گا اور اپنے میچ امریکہ میں کھیلے گا۔

یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن نے واضح الفاظ میں کہا: "ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے — اور اسرائیل کو نابود ہونے کا حق ہے۔”

8:19 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔