امارات کی معیشت کو بڑا دھچکا، سرمایہ دار اب دبئی کی بجائے سنگاپور کو ترجی، دے رہے ہیں، بلومبرگ رپورٹ

01 مئی, 2026 18:57

شیعیت نیوز : امارات کا یہ اسٹیٹس خود امارات کے بھی وہم و گمان میں نہیں تھا — دبئی سے سنگاپور سونے کی منتقلی نے ریکارڈ توڑ دیا

سرمایہ داروں نے دبئی کی جگہ سنگاپور کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔ علاقائی صورتحال کے باعث امیر سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق دبئی سے سنگاپور کی طرف سونے کی منتقلی میں ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر یحییٰ ابو زکریا کا وہابی عربوں پر سخت حملہ: غلامی، خیانت اور بددیانتی کے سوا کچھ نہیں دیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنگاپور نے مارچ میں دبئی سے 1,446 کلوگرام سونا درآمد کیا، جو پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ مقدار ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ خلیج فارس میں جاری جنگ اور علاقائی عدم استحکام ہے۔ سرمایہ کاروں کو انشورنس کوریج اور ممکنہ فضائی حدود کی بندش کا شدید خدشہ ہے۔ سنگاپور کا قائم شدہ ہائی ٹرسٹ سروسز کا نظام اور مستحکم مالیاتی ڈھانچہ اسے سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش بنا رہا ہے۔ 2026 میں سنگاپور کے بانڈز نے تمام ترقی یافتہ منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

8:10 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔