عالمی سمود فلوٹیلا دوم: اسرائیلی قزاقی کا شکار، غزہ جانے والا انسانی بیڑا بحیرہ روم میں روک لیا گیا

30 اپریل, 2026 10:54

شیعیت نیوز : عالمی سمود فلوٹیلا دوم — انسانی ہمدردی مشن قابض اسرائیل کی قزاقی اور قانون شکنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جارح و نسل پرست اسرائیلی فورسز نے بحیرہ روم میں غزہ جانے والے فلوٹیلا کو روک دیا۔

قابض و نسل پرست اسرائیل اس وقت بھی غزہ پر اپنی مجرمانہ ناکہ بندی جاری رکھنے کے لیے دوسری سمود فلوٹیلا (Global Sumud Flotilla – The Second Mission) کو ضبط کر رہا ہے۔ اس قسم کے واقعات عالمی توجہ کا مرکز اس لیے بنتے ہیں کہ یہ انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کرتے ہیں۔ اگر حکومتیں اور عام شہری اسرائیل کو پوری آبادی کو بھوکا رکھنے سے نہیں روک سکتے تو بین الاقوامی قانون کا وجود ہی بے معنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کا ماسٹر پلان سچ ثابت ہوا، ہرمز سے واشنگٹن تک رمضان معرکے کی تباہ کن لہر

فلوٹیلا کے منتظمین اور بین الاقوامی قانون دان اسے سمندری قزاقی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ گذشتہ سال اکتوبر 2025ء میں بھی اسی تنظیم کے پچھلے قافلے کو قابض و نسل پرست اسرائیل نے روک کر 450 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا، جن میں معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے۔

یاد رہے عالمی سمود فلوٹیلا دوم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی اسرائیلی بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ قابض رجیم اسرائیل کی مجرم بحریہ (IOF) نے بدھ کی رات اس فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا جب وہ کریٹ (یونان) کے قریب تھا۔ اس مدد سے بھرے بیڑے میں تقریباً 100 کشتیاں اور 1000 کارکن شامل تھے۔

12:52 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔