شہید سلیمانی کا ماسٹر پلان سچ ثابت ہوا، ہرمز سے واشنگٹن تک رمضان معرکے کی تباہ کن لہر

29 اپریل, 2026 19:59

شیعیت نیوز : شہید سپہ سالار قاسم سلیمانی کا وہ تاریخی خطاب آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہماری طاقت میزائل نہیں بلکہ خدا پر یقین ہے اور دشمن کی شکست کے آثار مکمل طور پر واضح ہیں۔

شہید سلیمانی کا یہ خطاب ثابت کرتا ہے کہ ایران پچھلے 7 سالوں سے اس معاشی اور فوجی ناکہ بندی کی تیاری کر رہا تھا۔ ٹرمپ جسے آج ایران کا انہدام کہہ رہا ہے، شہید سلیمانی نے اسے برسوں پہلے دشمن کی بوکھلاہٹ قرار دیا تھا۔

خطاب کا سب سے طاقتور پہلو وہ ایمان تھا جس پر ایرانی دفاع کی بنیاد رکھی گئی ہے کیونکہ شہید کا کہنا تھا کہ ہمارا حساب کتاب خدا کے بغیر نامکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلیگراف کا اعتراف، آبنائے ہرمز ایران کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ تباہ کن ہتھیار ہے

آج آبنائے ہرمز سے واشنگٹن کے ایوانوں تک جو تباہ کن لہر پہنچ رہی ہے وہ اس عظیم شہید کی دور اندیشی اور اسٹریٹجک بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اپنی شہادت سے پہلے ہی دشمن کی شکست کا نقشہ کھینچ دیا تھا۔

شہید سلیمانی کا یہ پیغام آج پوری دنیا کے مظلوموں کے لیے ایک روشن مشعل ہے کہ خدا پر یقین رکھنے والی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

9:03 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔