غزہ میں صہیونی درندگی جاری، 24 گھنٹوں میں 5 مزید شہید، مجموعی شہداء 72 ہزار 599 ہو گئے
شیعیت نیوز : غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں 5 شہید اور 7 زخمی افراد پہنچے۔ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس عملہ ابھی تک ان تک پہنچنے میں ناکام ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کی 29 اپریل 2026 کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی جارحیت میں 72 ہزار 599 افراد شہید اور 1 لاکھ 72 ہزار 411 زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی کے بعد 11 اکتوبر 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 823 افراد شہید اور 2 ہزار 308 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 763 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا جھٹکا دو ہفتوں میں برطانیہ پہنچے گا، سپر مارکیٹوں کی شیلفیں خالی ہونے کا خدشہ
یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج کا فلسطینی عوام کا قتلِ عام بدستور جاری ہے اور عالمی برادری کی خاموشی اس جرم میں شراکت کے مترادف ہے۔
دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے اور آزاد ضمیر لوگ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر امریکہ اور مغرب کی سرپرستی میں یہ خونریزی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔







