ایران جنگ کا جھٹکا دو ہفتوں میں برطانیہ پہنچے گا، سپر مارکیٹوں کی شیلفیں خالی ہونے کا خدشہ

29 اپریل, 2026 19:42

شیعیت نیوز : برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جنگ کا اصل جھٹکا آنے والے دو ہفتوں میں برطانیہ پہنچے گا اور سپر مارکیٹوں کی شیلفیں خالی ہونا شروع ہو جائیں گی۔

مارچ سے شروع ہونے والی شپنگ تاخیر کے پیش نظر توقع کی جا رہی ہے کہ دو ہفتوں میں وہ بنیادی اشیاء کے ذخائر جو جنگ زدہ آبی راستوں سے برطانیہ آ رہے تھے، مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات اب صرف خلیجی ممالک تک محدود نہیں رہے بلکہ یورپی ممالک کی عام زندگی کو بھی براہِ راست متاثر کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا امریکی فضائی صنعت کو زبردست جھٹکا، اسپرٹ ایئر لائنز دیوالیہ ہونے کے دہانے پر

یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ ایران کی اسٹریٹجک حکمتِ عملی نے امریکی جارحیت کا جواب اس انداز میں دیا ہے کہ اس کے اثرات پوری مغربی دنیا کی معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ وہ لمحہ ہے جب مغربی حکومتیں اپنے عوام کو جواب دینے کے لیے مجبور ہوں گی کہ ایران کے خلاف جنگ کی اصل قیمت آخرکار انہی کو چکانی پڑ رہی ہے۔

8:42 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔