ایران جنگ کا امریکی فضائی صنعت کو زبردست جھٹکا، اسپرٹ ایئر لائنز دیوالیہ ہونے کے دہانے پر

29 اپریل, 2026 19:39

شیعیت نیوز : سی بی ایس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسپرٹ ایئر لائنز کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 500 ملین ڈالر کے قرض پر غور کر رہی ہے۔

اسپرٹ ایئر لائنز پر مالی دباؤ کی بنیادی وجہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور آبنائے ہرمز سے توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ کے بعد پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اسپرٹ کی ممکنہ فروخت کسی بڑی ایئر لائن جیسے امریکن ایئر لائنز یا ڈیلٹا کو بھی زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گارڈین کا بڑا انکشاف، ٹرمپ معاہدے سے بھاگ رہا ہے کیونکہ امریکہ ایران سے ہار چکا ہے

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا توانائی کا جھٹکا اب امریکی ہوا بازی کی صنعت میں اسٹریٹجک فیصلوں تک جا پہنچا ہے اور ٹرمپ کی جنگی پالیسی کے اثرات امریکی عوام کی روزمرہ زندگی کو براہِ راست متاثر کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ محض ایک ایئر لائن کا بحران نہیں بلکہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت کا امریکی معیشت پر الٹا وار ہے جو آنے والے دنوں میں مزید تباہ کن شکل اختیار کر سکتا ہے۔

8:42 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔