گارڈین کا بڑا انکشاف، ٹرمپ معاہدے سے بھاگ رہا ہے کیونکہ امریکہ ایران سے ہار چکا ہے

29 اپریل, 2026 19:37

شیعیت نیوز : برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ معاہدے سے اس لیے بھاگ رہا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ دنیا جانے کہ امریکہ ایران سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

گارڈین کے مطابق واشنگٹن اس وقت دو مشکل آپشنز کا سامنا کر رہا ہے، ایک طویل معاشی جنگ یا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک پرخطر فوجی کارروائی جو شاید اب ایران کے لیے جوہری ہتھیار سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ ایران نے ابتدائی حملوں میں بھرپور مزاحمت کی ہے اور عالمی تیل کی تجارت کے پانچویں حصے کی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کسی ایسے معاہدے پر دستخط کرنے سے گریز کر رہی ہے جو دنیا کو یہ حقیقت دکھا سکے کہ امریکہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کے باوجود ایران کا موقف پہلے سے زیادہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قالیباف کا دشمن کو للکار، ناکہ بندی اور پروپیگنڈے سے ایران نہیں ٹوٹے گا، اتحاد ہی واحد جواب ہے

یہ سب کچھ ایسے نازک وقت میں ہو رہا ہے جب اس جنگ نے امریکہ میں کانگریس کے انتخابات سے چند ماہ قبل رہائشی اخراجات کے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے جو ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

ماہرین کے مطابق گارڈین کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ مغربی میڈیا بھی اب اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ ایران نے میدانِ جنگ اور سفارتی دونوں محاذوں پر امریکہ کو پسپا کر دیا ہے۔

8:42 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔