امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ تیار، مذاکرات تعطل توڑنے کی خطرناک چال
شیعیت نیوز : امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکہ ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور ناکہ بندی ختم کرنے جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں کرنے کی بات کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ایران اور سعودیہ سے تعلق مضبوط بنانے چاہیئے، علامہ محمد حسین اکبر
ماہرین کے مطابق امریکہ کا یہ منصوبہ اس کی سفارتی ناکامی کا اعتراف ہے کیونکہ جب الفاظ سے کام نہیں چلا تو اب دوبارہ فوجی دھمکی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
ایران نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ فوجی دباؤ سے وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا اور کسی بھی نئے حملے کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔







