ایران جنگ کا اثر، عالمی منڈی میں تیل 111 ڈالر فی بیرل، وال سٹریٹ کی ریکارڈ تیزی بھی رک گئی

29 اپریل, 2026 13:51

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری جنگ سے پیدا غیر یقینی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے وال سٹریٹ کی ریکارڈ تیزی کو بھی روک دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جون میں ترسیل کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد بڑھ کر 111.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اسی طرح جولائی میں ترسیل کے لیے برینٹ کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 104.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

فروری کے آخر میں برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تھی، تاہم اب یہ اس بلند ترین سطح کے قریب پہنچ رہی ہے جو جنگ کے خدشات کے عروج کے دوران 119 ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اعلان، امریکا اب دنیا پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کے ایران کی اس تجویز کو قبول کرنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، جس میں آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کی بات کی گئی، بشرطیکہ امریکا پابندیاں ختم کرے۔ ایران نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کو مؤخر کیا جائے۔

امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.18 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی، جو 2022ء کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

3:00 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔