ایران کا اعلان، امریکا اب دنیا پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا اب دیگر ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ ایرانی نائب وزیرِ دفاع رضا طلائی نیک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کہا کہ واشنگٹن کو اپنے غیر قانونی اور غیر منطقی مطالبات ترک کرنا ہوں گے۔
رضا طلائی نیک نے کہا کہ آزاد ممالک اب امریکا کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے اور ایران ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحیتیں شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو ایران جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، امریکہ مسلسل زوال پذیر ہے، حافظ نعیم الرحمان
ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو خصوصی طور پر تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔







