چین میں شہید رہبر خامنہ ای کی یادداشتوں کا ڈیجیٹل ایڈیشن وائرل، مقبولیت میں زبردست اضافہ
شیعیت نیوز : پاکستان کے بعد چین میں بھی شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یادداشتوں کا ڈیجیٹل ایڈیشن لانچ ہونے کے بعد ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خون دل کے لالہ شد کے عنوان سے یہ کتاب شہید رہبر کی قید اور جلاوطنی کے تجربات پر مبنی ہے جو انہوں نے پہلوی رجیم کے خلاف جدوجہد کے دوران گزارے۔
اصل میں عربی میں لکھی گئی اس کتاب کا چینی ترجمہ بیجنگ انٹرنیشنل اسٹڈیز یونیورسٹی کے پروفیسر چی وین ڈینگ نے کیا۔ پروفیسر چی نے کہا کہ اس کتاب نے ان پر گہرا اثر ڈالا، خاص طور پر رہبر کی سادہ زندگی اور اسلامی اتحاد کے لیے ان کی کوششوں نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
چینی قارئین میں شہادت کے بعد کتاب کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اقتباسات، ذاتی نوٹ اور ویڈیو کلپس چینی سائبر اسپیس میں وائرل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن، 12 سالہ طالبعلم کو اغواہ کے بعد بدفعلی کرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک
پروفیسر چی وین ڈینگ نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں شہید رہبر کی دیگر تصانیف کا بھی چینی زبان میں ترجمہ کریں گے تاکہ چینی عوام شہید رہبر کی فکر اور جدوجہد سے مزید آشنا ہو سکیں۔
یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ شہید رہبر معظم کی شخصیت اور فکر محض مسلم دنیا تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر آزادی اور انصاف کے متلاشی افراد کے دلوں کو چھو رہی ہے۔






