ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی نے امن کی شرائط پاکستان کو پیش کر دیں: آبنائے ہرمز، ناکہ بندی کا خاتمہ اور معاوضہ ایجنڈے میں شامل
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے امن کے لیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کر دیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ مختصر دورے کے بعد اسلام آباد سے ماسکو کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس دوران پاکستانی سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے امن کے لیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں اور واضح کیا کہ مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرِ خارجہ کی اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت
خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے آبنائے ہرمز کے نئے ضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت کے معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔







