امریکی صحافی آنا کاسپاریان کا اعتراف، حزب اللہ لبنان کی واحد دفاعی لائن ہے، لبنانی حکومت اسرائیل کی کٹھ پتلی ہے

27 اپریل, 2026 12:05

شیعیت نیوز : امریکی صحافی آنا کاسپاریان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی واحد دفاعی لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی حکومت اسرائیل کی کٹھ پتلیوں پر مشتمل ہے۔

آنا کاسپاریان نے لبنانی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں جبکہ آپ خود اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ ایک امریکی صحافی کا یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی ضمیر اب حزب اللہ کے حق میں آواز بلند کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی اپوزیشن متحد، سابق وزرائے اعظم بینیٹ اور لاپید نے جنگی مجرم نتن یاہو کو شکست دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کر دیا

دوسری جانب جینک اویغور نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا ہے اور وہ لبنان اور ایران میں افراتفری اور خانہ جنگی کا خواہاں ہے۔ یہ بیانات ثابت کرتے ہیں کہ خود مغربی صحافی بھی اسرائیلی سازشوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

1:26 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔