صہیونی اپوزیشن متحد، سابق وزرائے اعظم بینیٹ اور لاپید نے جنگی مجرم نتن یاہو کو شکست دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کر دیا

27 اپریل, 2026 11:58

شیعیت نیوز : صہیونی اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت میں سابق وزرائے اعظم نفتالی بینیٹ اور یائیر لاپید نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں جنگی مجرم بنجمن نتن یاہو کو شکست دینے کے لیے اپنی جماعتوں کو ضم کر دیں گے اور ایک متحدہ اپوزیشن محاذ تشکیل دیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نتن یاہو پر کئی محاذوں پر شدید دباؤ ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء کی حماس کارروائی پر بدانتظامی اور شکست کے الزامات، ایران اور مزاحمتی محاذوں کے جوابی حملوں سے ہونے والی تباہی اور جاری بدعنوانی اسکینڈل مقدمات جن میں رشوت، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمت شہیدوں کے خون کو ضائع نہیں کرے گی، دفاعی صلاحیتیں ترک نہیں کریں گے، شیخ نعیم قاسم

مزید برآں امریکی صدر ٹرمپ بھی مبینہ طور پر جنگی مجرم نتن یاہو کے لیے معافی حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بینیٹ اور لاپید کا یہ اتحاد اس بات کی علامت ہے کہ خود صہیونی حلقوں میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

1:13 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔