سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے متعدد دہشت گرد جہنم واصل

26 اپریل, 2026 12:37

شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے کو ناکام بنا دیا جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

اس حوالے سے معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا اور علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بابر یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وار کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان پہلے سے الرٹ تھے اور انہوں نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے تعلقات انتہائی اہم، باہمی اعتماد اور تعمیری تعاون کے لیے پرعزم ہیں، ایران

معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہمارے ایک بہادر جوان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بابر یوسف زئی نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈھاڈر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جامِ شہادت نوش کرنے والے اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور بروقت جوابی کارروائی کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

2:12 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔