امریکا سپر پاور نہیں رہا، گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بری طرح فلاپ ہوا، سراج الحق
شیعیت نیوز : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا سپر پاور نہیں رہا اور گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بھی بری طرح فلاپ ہو گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ کے بعد نئی دنیا وجود میں آئی ہے اور ایک نیا عالم بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امیدوں کا مرکز پاکستان ہے اور خلیجی ممالک کی توقعات بھی پاکستان سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر مبینہ حملہ، ایران اور لبنان میں شکست کے بعد جیت کا ڈرامہ
سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے اور کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں۔







