دنیا حیران، جنگ کے دوران بھی ایران نے 14 ہزار میگاواٹ بجلی گھروں کی مرمت مکمل کر لی

26 اپریل, 2026 11:57

شیعیت نیوز : ایران نے ایک بار پھر دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ 40 روزہ جنگ کے دوران بھی ایران نے اپنے 90 ہزار میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹس کی اہم مرمت مکمل کر لی۔

ایران کے تھرمل پاور آپریشن مینیجر نے بتایا کہ 28 فروری 2026ء کو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں اور 40 روزہ مسلط جنگ کے دوران اس ملک میں بجلی گھروں کی 14 ہزار میگاواٹ سے زائد صلاحیت کی مرمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی عوام کا ردِ عمل: ٹرمپ کا ڈرامہ بے نقاب، نتن یاہو کی جعلی سازش کا پردہ چاک

واضح رہے کہ 14 ہزار میگاواٹ اتنی بجلی ہے جو بیک وقت کئی بڑے شہروں کو روشن رکھ سکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگ کے شعلوں کے درمیان بھی ایران نے اپنے بجلی گھروں کو نہ صرف چلائے رکھا بلکہ ان کی مرمت بھی جاری رکھی — یہ اس قوم کے عزم، صلاحیت اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے دشمن تباہ کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا۔

1:41 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔