امریکی عوام کا ردِ عمل: ٹرمپ کا ڈرامہ بے نقاب، نتن یاہو کی جعلی سازش کا پردہ چاک
شیعیت نیوز : امریکی سوشل میڈیا پر آج رات کے واقعات پر امریکی شہریوں کے تبصرے وائرل ہو رہے ہیں جو ٹرمپ اور نتن یاہو کی مشترکہ سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ ایک امریکی صارف نے لکھا کہ ٹرمپ بہت جھوٹا ہے، یہ لوگ جنہیں پہلے سے بتایا گیا تھا مکمل طور پر ڈرامے بازی کر رہے تھے۔
ایک اور امریکی صارف نے سوال اٹھایا کہ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک بھی نام نہاد خطرے سے بچنے کے لیے اپنی جگہ سے نہیں ہلا — یہ کیسا خطرہ تھا؟
یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے، ایرانی صدر
ایک اور باشعور امریکی شہری نے دہشت گرد نتن یاہو کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا کہ نتن یاہو کا منصوبہ یہ ہے کہ ایک جعلی ڈرامہ کھڑا کیا جائے، کسی کو بھیج کر کچھ کروایا جائے اور پھر اس کا الزام ایران پر لگا دیا جائے۔
یہ تبصرے امریکی عوام کے اس بڑھتے ہوئے شعور کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ دراصل ایران پر الزام لگانے کے لیے پہلے سے منصوبہ بند ڈرامہ تھا اور اب خود امریکی عوام بھی اپنی حکومت کی جھوٹی بیان بازی کو مسترد کر رہے ہیں۔







