دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا اور دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جھوٹی پوسٹ بے نقاب، آرمینیا نے اجازت نہیں دی، دہشتگرد ٹرمپ کا نفسیاتی وار ناکام
ڈاکٹر پزشکیان نے مزید کہا کہ جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات بحال کرنے کے لیے امریکا رکاوٹیں ہٹائے اور بحری ناکہ بندی ختم کرے۔







