ٹرمپ کی جھوٹی پوسٹ بے نقاب، آرمینیا نے اجازت نہیں دی، دہشتگرد ٹرمپ کا نفسیاتی وار ناکام

25 اپریل, 2026 17:49

شیعیت نیوز : امریکی دہشتگرد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک جھوٹی پوسٹ ڈیلیٹ کی ہے جس میں اس نے بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے ایران کے خلاف امریکی فضائیہ کو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

آرمینیا کے سرکاری ذرائع ٹرمپ کے اس جھوٹے دعوے پر حیرت زدہ ہیں کیونکہ وزیراعظم پشینیان نے حالیہ بیانات میں صرف سیز فائر کا خیرمقدم کیا تھا اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی تعاون کا کوئی سوال ہی نہیں تھا۔

ٹرمپ نے اپنی ڈیلیٹ شدہ پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر ایران نے ڈیل نہ مانی تو ایرانیوں کو اتنی زور سے ماریں گے کہ انہیں پتا بھی نہیں چلے گا کہ کیا ہوا، جو اس دہشتگرد سوچ کا واضح اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کی آخری وارننگ، بحری قزاقی بند کرو، ورنہ ہولناک جواب ملے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ پوسٹ دراصل تہران پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے ایک جعلی بیانیہ تھی جو فوری طور پر بے نقاب ہو گئی اور الٹا آرمینیا اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچا گئی۔

ایران نے ٹرمپ کی اس گھناؤنی حرکت اور دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی کیونکہ تہران جانتا ہے کہ یہ محض ایک کمزور اور بوکھلائے ہوئے دشمن کی بے بس چیخ و پکار ہے جس کی فوجی مہم جوئی پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے۔

7:19 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔