خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کی آخری وارننگ، بحری قزاقی بند کرو، ورنہ ہولناک جواب ملے گا
شیعیت نیوز : ایران کے مقتدر عسکری مرکز خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اس نے خطے میں بحری قزاقی اور ناکہ بندی جاری رکھی تو اسے ایرانی مسلح افواج کے فیصلہ کن جوابی وار کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکہ نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں ایران کی جس عسکری طاقت کا تجربہ کیا تھا، اب ایران اس سے کہیں زیادہ جدید اور جارحانہ دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی امریکی مہم جوئی کی صورت میں تہران اب صرف دفاع نہیں بلکہ دشمن کی مکمل تباہی کا منصوبہ رکھتا ہے۔
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت سیز فائر کو عملاً ختم کر چکی ہے اور ایران نے آبنائے ہرمز کے گرد اپنے اینٹی شپ میزائل سسٹمز کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ مکمل، مذاکرات تعطل کا شکار، ایران کو جلدی نہیں ٹرمپ کو ہے
یہ انتباہ واضح کرتا ہے کہ ایران کے صبر کی حد ختم ہو رہی ہے اور آبنائے ہرمز اب کسی بھی لمحے عالمی معیشت کے لیے موت کی گھاٹی بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کی یہ وارننگ محض الفاظ نہیں بلکہ ایران کی عسکری تیاریوں کی عکاسی کرتی ہے جو امریکہ کے لیے ایک سنگین پیغام ہے کہ اب مزید اشتعال انگیزی کا انجام ہولناک ہوگا۔







