امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتہ کرنا ناصبی تکفیری ہشام الٰہی ظہیر کو مہنگا پڑ گیا

25 اپریل, 2026 12:14

شیعیت نیوز : امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتہ کرنا ناصبی تکفیری ہشام الٰہی ظہیر کو مہنگا پڑ گیا اور قرآن و سنت موومنٹ نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے ساتھ اعلانِ لاتعلقی کر دیا۔

قرآن و سنت موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جن دنوں علامہ ہشام الٰہی ظہیر ٹرمپ کے ساتھ ناشتہ کر رہے تھے اور امریکہ کے دورے پر تھے، انہی دنوں چیئرمین قرآن و سنت موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے تھے۔

چیئرمین قرآن و سنت موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی کا موقف ہے کہ مسلمانوں کی ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، خواہ وہ تعداد میں کم ہوں یا زیادہ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع کی گھناؤنی دھمکی، رہبر معظم کے خاندان کو نشانہ بنانے کا اعلان، امریکی اشارے کا انتظار

ترجمان نے واضح کیا کہ علامہ ہشام الٰہی کے سیاسی اور مذہبی نظریات کا قرآن و سنت موومنٹ اور چیئرمین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اس وضاحت پر چیئرمین قرآن و سنت موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کو گالیاں دے رہے ہیں وہ اس سے احتراز کریں اور غیر ضروری بحث سے باز رہیں۔

1:47 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔