اسرائیلی وزیرِ دفاع کی گھناؤنی دھمکی، رہبر معظم کے خاندان کو نشانہ بنانے کا اعلان، امریکی اشارے کا انتظار

25 اپریل, 2026 12:11

شیعیت نیوز : اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی امریکا کے ساتھ دوستی کا بھی اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے انتہائی گھناؤنی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اشارہ ملتے ہی سب سے پہلے خامنہ ای کے پورے خاندان کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران کو تاریکی اور پتھر کے دور میں دھکیل دیا جائے گا۔

کاٹز نے مزید کہا کہ اس بار ایران پر حملہ مختلف اور مہلک ہوگا اور سب سے زیادہ تکلیف دہ مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی جو ایران کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادِ امت فورم پاکستان کا اہم مشاورتی اجلاس، مینارِ پاکستان پر عظیم الشان اجتماع کی تیاریاں شروع

یاد رہے کہ اسرائیل کے 28 فروری کو تہران میں کیے گئے بزدلانہ حملے میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اپنی عسکری قیادت سمیت شہید ہو گئے تھے اور اس حملے میں مبینہ طور پر ان کے اہلِ خانہ بھی زخمی ہوئے تھے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل کی یہ دھمکیاں اس کی بوکھلاہٹ اور خوف کا اظہار ہیں کیونکہ ایران نے ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اسرائیل امریکی سہارے کے بغیر ایران کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتا۔

1:47 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔