اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ایرانی وفد کی آمد، ریڈ زون سیل، ٹرانسپورٹ بند

24 اپریل, 2026 16:47

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے لیے ایرانی وزیرِ خارجہ کی سربراہی میں وفد کی آمد کی خبروں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کے لیے ایرانی وفد کی آمد کی اطلاعات کے بعد اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ بدستور بند کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر فوری پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی گئی ہے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا دوٹوک اعلان، ایران سے تجارت میں امریکی مداخلت سختی سے مسترد

واضح رہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور مذاکرات کا پہلا دور بھی اسلام آباد میں ہو چکا ہے جو بے نتیجہ رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق دوسرے دور کے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ایران نے بحری ناکہ بندی کے خاتمے کو مذاکرات کی بنیادی شرط قرار دے رکھا ہے۔

6:16 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔