حزب اللہ کی زبردست کارروائی، صہیونی گاڑیاں تباہ، ہرمیس 450 ڈرون بھی مار گرایا

24 اپریل, 2026 16:36

شیعیت نیوز : حزب اللہ نے صہیونی خلاف ورزیوں کے جواب میں ایک بار پھر اپنی فوجی برتری ثابت کرتے ہوئے ایف پی وی ڈرونز کے ذریعے ایک صہیونی فوجی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

حزب اللہ نے دشمن فوجیوں اور گاڑیوں کے اجتماع کو بھی ایف پی وی ڈرونز کے ذریعے براہِ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے صہیونی ہرمیس 450 ڈرون کو بھی فضا میں ہی مار گرایا جو مقاومت کی فضائی دفاعی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کا عرب ممالک کو زبردست جھٹکا، توانائی آمدنی میں 85 فیصد تک کمی، 15 ارب ڈالر ڈوب گئے

حزب اللہ کی یہ کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ مقاومت نے جدید ٹیکنالوجی اور حکمتِ عملی میں دشمن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہر صہیونی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق حزب اللہ کا ہرمیس 450 جیسے جدید ڈرون کو مار گرانا اسرائیل کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے کیونکہ یہ ڈرون اسرائیلی فوج کے نگرانی کے اہم ترین ہتھیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

5:45 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔