ایرانی بری فوج کے کمانڈر کا دشمن کو کھلا چیلنج، زمینی جارحیت کا سوچا بھی تو دندان شکن جواب ملے گا

24 اپریل, 2026 16:22

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے زمینی دستوں کے کمانڈر میجر جنرل علی جہانشاہی نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر زمینی جارحیت کا خیال بھی نہ کرے کیونکہ ایرانی فوجی مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔

میجر جنرل جہانشاہی نے سرحدی علاقوں کے دورے اور وہاں تعینات زمینی دستوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوان بلند حوصلے اور اعلیٰ درجے کی جنگی آمادگی رکھتے ہیں اور کسی بھی زمینی حملے کی صورت میں دشمن کو سخت اور ناقابلِ یقین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی مسلح افواج کے لیے بھرپور حمایت کے ساتھ ملک کی زمینی سرحدوں پر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جائے گا اور دشمن کو ایرانی مجاہدین کے حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا ریڈ زون مکمل بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کا انتظار

میجر جنرل جہانشاہی نے ایرانی قوم کو یقین دلایا کہ سرحدوں پر مسلح افواج کی موجودگی سے ملک کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، دشمن کی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جا رہی ہے اور سرحدوں پر تعینات جوان ہر خطرے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل چوکس ہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا سازش کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا اور دشمن کو ہر سطح پر پسپا کر دیا جائے گا۔

5:45 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔