8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان، مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی دراندازی پر شدید تشویش

24 اپریل, 2026 09:27

شیعیت نیوز : پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا اور مقدس شہر کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

مشترکہ بیان میں مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی اور اشتعال انگیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور نئی آبادکاری منصوبوں کی منظوری کی مذمت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قالیباف کا ٹرمپ کو جواب، ایران میں نہ شدت پسند ہے نہ اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں

وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ بیان میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

10:40 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔