قالیباف کا ٹرمپ کو جواب، ایران میں نہ شدت پسند ہے نہ اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل سامنے آ گیا۔
ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران میں نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت آہنی یکجہتی کے ساتھ سپریم لیڈر کی اطاعت کرتے ہیں، ہم جارحانہ مجرم کو اس کے اعمال پر پشیمان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا قومی اتحاد کا اعلان: صدر، اسپیکر اور وزیرِ خارجہ کا ایک ہی پیغام، ٹرمپ کے دعوے مسترد
ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ ہمارا قومی بیانیہ ایک خدا، ایک رہنما، ایک قوم اور ایک راستہ ہے، یہ راستہ ایران کی فتح کا راستہ ہے جو ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔







