تہران میں ہائی الرٹ، فضائی دفاعی نظام فعال، اسرائیل نے حملے سے انکار کر دیا

23 اپریل, 2026 19:10

شیعیت نیوز : دارالحکومت تہران پر ممکنہ حملے کے پیش نظر ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا اور حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

مختلف شہروں میں عوام اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور دشمن کی کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کے لیے اپنی پوری تیاری کا اظہار کیا۔

دوسری جانب IDF کے ایک اہلکار نے اسرائیلی چینل 12 کو بتایا کہ اسرائیل ابھی ایران پر حملہ نہیں کر رہا، جبکہ ایک اور اسرائیلی فوجی ذریعے نے چینل 13 کو بتایا کہ ایرانی فضائی حدود میں کوئی اسرائیلی سرگرمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹی وی کا بڑا انکشاف، ایران کی فوجی طاقت اب بھی برقرار، ٹرمپ کے دعوے جھوٹے نکلے

اسرائیلی اہلکاروں کے انکار کے باوجود ایران نے اپنے دفاعی نظام کو مکمل طور پر چوکس رکھا ہوا ہے کیونکہ دشمن کے ماضی کے عہد شکنی کے رویے کے پیش نظر کسی بھی بیان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی عوام اور افواج کا یہ جذبہ واضح کرتا ہے کہ قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے یکسو اور بیدار ہے۔

8:36 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔