امریکی ٹی وی کا بڑا انکشاف، ایران کی فوجی طاقت اب بھی برقرار، ٹرمپ کے دعوے جھوٹے نکلے

23 اپریل, 2026 19:01

شیعیت نیوز : امریکا کے ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اب بھی خاصی حد تک برقرار ہے جس میں میزائل، بحری اسلحہ اور فضائی طاقت شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً آدھے بیلسٹک میزائل اور ان کے لانچنگ سسٹمز اب بھی موجود ہیں، پاسداران انقلاب کے پاس 60 فیصد بحری اسلحہ اور تیز رفتار کشتیاں بدستور موجود ہیں اور ایرانی فضائیہ کا تقریباً دو تہائی حصہ اب بھی فعال ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی حقیقی فوجی طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی ٹرمپ انتظامیہ نے عوام کے سامنے ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے جنگی حکم پر نیول سیکرٹری مستعفی، امریکی فوجی قیادت میں بغاوت کی لہر

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا ایران کے حق میں پروپیگنڈا کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکی افواج نے صرف 38 دنوں میں ایران کے دفاعی اور صنعتی ڈھانچے کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

یہ متضاد دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی برادری ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ٹرمپ کے فتح کے دعوؤں کی قلعی کھولتے نظر آتے ہیں۔

8:31 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔