پینٹاگون کا بڑا اعتراف، آبنائے ہرمز کھلوانا فوری ممکن نہیں، چھ ماہ درکار ہوں گے

23 اپریل, 2026 18:56

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور دھمکیوں کے باوجود پینٹاگون نے کانگریس کو آبنائے ہرمز کی ممکنہ صورتحال سے متعلق اہم حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں انکشاف کیا کہ اگر امریکا کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے عسکری آپریشن کرنا پڑا تو یہ عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوگا۔ ایران کی جانب سے سمندری حدود میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے جسے مکمل کرنے میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

پینٹاگون نے واضح کیا کہ بارودی سرنگوں کی مؤثر صفائی کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہوگی کیونکہ فعال جنگی ماحول میں اس نوعیت کی کارروائیاں نہایت خطرناک اور محدود ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید چوہدری کا امریکہ نواز بیان، ایران مخالف پروپیگنڈے پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل

امریکی حکام نے کانگریس کو بتایا کہ اگرچہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاہم زمینی حقائق اور تکنیکی چیلنجز کے باعث فوری نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے اور ایران کی اس حکمتِ عملی نے امریکا کو سنگین مشکل میں ڈال دیا ہے۔

8:32 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔