جاوید چوہدری کا امریکہ نواز بیان، ایران مخالف پروپیگنڈے پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل
شیعیت نیوز : سینئر صحافی جاوید چوہدری کے ایران مخالف بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں جاوید چوہدری نے کھلم کھلا امریکہ اور عرب ممالک کا ساتھ دینے کی وکالت کرتے ہوئے ایران کے خلاف زہر اگلا، جسے عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ جاوید چوہدری کا یہ بیان امریکی اور صہیونی ایجنڈے کی ترجمانی ہے اور ایسے نازک وقت میں جب پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کا بیان قومی جذبات سے غداری کے مترادف ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے جاوید چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے تجزیے کو بکواس، بے بنیاد اور امریکہ زدہ سوچ کا شاخسانہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا امریکہ کی بے بسی کا مشاہدہ کر رہی ہے اور ٹرمپ پر تھو تھو! نیویارک ٹائمز
مبصرین کے مطابق جاوید چوہدری جیسے صحافی جب امریکہ اور عرب ممالک کی وکالت کرتے ہیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ان کا قلم کس کے ایشیا میں چلتا ہے، ذمہ دار صحافت کا تقاضا ہے کہ حق بات کہی جائے نہ کہ آقاؤں کا ایجنڈا چلایا جائے۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے صحافی جو دشمن کے ایجنڈے کو فروغ دیں انہیں میڈیا سے باہر کا راستہ دکھایا جائے کیونکہ پاکستانی قوم اب ایسے پروپیگنڈے کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔







