ایرانی عدالت کا ٹرمپ کے دعوے کو مسترد، 8 خواتین کو سزائے موت کبھی سنائی ہی نہیں گئی

23 اپریل, 2026 14:47

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھوں نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا، جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں انہیں کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف اور وقار کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد، ایران کا اعلان

امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا۔ آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے۔ گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کر دیا۔

4:12 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔