اسرائیلی جوہری پروگرام عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، مسلم ممالک مشترکہ مؤقف اختیار کریں، علامہ قادری

23 اپریل, 2026 14:33

شیعیت نیوز : جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے اور اس کا جوہری پروگرام امنِ عالم کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورۂ سندھ کے موقع پر جے یو پی حیدرآباد کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالرؤف الوانی، ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرور امینی، جنرل سیکرٹری رضوان شیخ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

علامہ عقیل انجم قادری نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر مطالبہ کرے کہ اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو پابند کیا جائے اور اسے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں شامل ہونے اور اپنی تمام جوہری سہولیات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مکمل معائنے کے لیے کھولنے پر مجبور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس مقابلہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک، 1 فرار

علامہ عقیل انجم قادری نے کہا کہ اسرائیل کے پاس بڑی تعداد میں جوہری وار ہیڈز موجود ہیں اور اس نے این پی ٹی پر دستخط بھی نہیں کیے، اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا پر واضح ہو چکا ہے، اسرائیل نے اب تک لاکھوں انسانوں، عورتوں، بچوں، حتیٰ کہ اسپتال میں داخل مریضوں، اسکول کے طلبہ، ڈاکٹروں اور صحافیوں کا قتلِ عام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کا جنگی جنون اور اس کے جوہری ہتھیار عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں، اسرائیلی طرزِ عمل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے، لہٰذا اقوامِ متحدہ اور خاص طور پر مسلم ممالک کو اسرائیلی ایٹمی قوت کو لگام دینے کے لیے مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

3:58 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔