سپاہ پاسداران کی بڑی کارروائی، آبنائے ہرمز میں تین بین الاقوامی جہاز نشانہ بن گئے

22 اپریل, 2026 11:38

شیعیت نیوز : یونان سے تعلق رکھنے والا جہاز Euphoria سپاہ پاسداران کی کارروائی کا نشانہ بنا اور اب ایران کے ساحل پر پھنس گیا ہے۔

آج سپاہ پاسداران نے دو دیگر جہازوں MSC Francesca اور Epaminondas کو بھی نشانہ بنایا، یہ دونوں جہاز بڑی شپنگ کمپنی MSC کے تھے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے کا ارادہ رکھتے تھے، کارروائی کے نتیجے میں دونوں جہاز پھنس گئے۔

روئٹرز نے بھی برطانیہ کی میرین ٹریڈ آپریشنز تنظیم کے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ آج آبنائے ہرمز میں کم از کم تین کنٹینر جہازوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے، اس کارروائی نے عالمی شپنگ صنعت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

12:56 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔