ٹرمپ 8 گھنٹوں میں دھمکی سے جنگ بندی تک، ایرانی میڈیا کا چبھتا تجزیہ
شیعیت نیوز : ایرانی میڈیا میں ایک دلچسپ تجزیہ گردش کر رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے 8 گھنٹوں کے اندر بمباری کی دھمکی سے لے کر یکطرفہ جنگ بندی تک پسپائی اختیار کر لی، جبکہ ایران جنگ کے لیے تیار تھا۔
تجزیے کے مطابق ایران نے ایک لمحے کے لیے بھی میدان سے اپنی نظریں نہیں ہٹائیں اور ہر محاذ پر تیار نظر آیا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی اس استقامت کی بڑی وجہ امریکی اور صہیونی دشمن کی بدعہدی، مکاری اور جھوٹ پر مبنی حکمتِ عملی کا بے نقاب ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرنے کو تیار، ایران کے سفیر کا بڑا انکشاف
ایران کی فوجی تیاری اور سیاسی استحکام نے واشنگٹن کو مجبور کیا کہ وہ اپنے جارحانہ موقف سے پیچھے ہٹے اور جنگ بندی کا اعلان کرے۔
یہ پسپائی نہ صرف امریکی حکمتِ عملی کی ناکامی کی علامت ہے بلکہ خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک برتری کا واضح ثبوت بھی ہے۔







