امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرنے کو تیار، ایران کے سفیر کا بڑا انکشاف
شیعیت نیوز : اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو ایسے اشارے ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اگر یہ خبر سچی ثابت ہوتی ہے تو یہ ایران کی بہت بڑی سفارتی اور عسکری فتح ہوگی۔
ناکہ بندی کا خاتمہ اسلام آباد میں مذاکرات کی میز کو دوبارہ فعال کر سکتا ہے، جس کا مطالبہ تہران شروع سے کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا دو ٹوک موقف، سیز فائر توسیع مشروط، پاکستانی سفارت کاری کو بڑا چیلنج
ایران نے پہلے واضح کیا تھا کہ وہ صرف اسی صورت مذاکرات کرے گا جب ناکہ بندی ختم ہو، اور اب امریکی اشاروں نے اس شرط کو پورا ہونے کی امید جگا دی ہے۔
یہ پیش رفت پاکستان کی ثالثی کوششوں کے لیے بھی ایک مثبت موڑ ثابت ہو سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔







