تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا سیزفائر کی بڑی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

22 اپریل, 2026 10:49

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا سیز فائر کی بڑی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی عمل اور سیز فائر کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اعلان، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے والے مذاکرات قبول نہیں، امریکی دباؤ کی پالیسی پہلے بدلے

ان کا کہنا تھا کہ ایران جانتا ہے کہ کیسے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کیسے پابندیوں کو بے اثر اور غنڈہ گردی کے سامنے مزاحمت کرنی ہے۔

12:13 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔