ایران کا اعلان، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے والے مذاکرات قبول نہیں، امریکی دباؤ کی پالیسی پہلے بدلے

22 اپریل, 2026 10:47

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران ایسے مذاکرات مسترد کرتا ہے جن کا ہدف ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔ خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی بدلی تب ہی مذاکراتی عمل بحال کیا جا سکتا ہے۔

بطور ثالث پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا قبضے میں لیے گئے ایرانی پرچم بردار جہاز کو چھوڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جنگ ختم کرنے کے لیے اختلافات ختم کرنے کے بجائے ہر روز نئی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران کا سخت انتباہ، ہمسایہ ممالک کی سرزمین استعمال ہوئی تو تیل کی پیداوار خطرے میں پڑ جائے گی

ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تجارتی جہاز پر حملہ اور عملے کو یرغمال بنانا سیز فائر کی بڑی خلاف ورزی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی عمل اور سیز فائر کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی۔

12:13 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔