سپاہ پاسداران کا سخت انتباہ، ہمسایہ ممالک کی سرزمین استعمال ہوئی تو تیل کی پیداوار خطرے میں پڑ جائے گی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے خطے کے ہمسایہ ممالک کی سرزمین یا تنصیبات استعمال کی گئیں تو مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس کمانڈر میجر جنرل مجید موسوی نے ایرانی ذرائع ابلاغ کو جاری بیان میں کہا کہ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ اگر ان کی زمین یا سہولیات کو ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کیا گیا تو انہیں مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کو سخت انتباہ، نئے حملے کی صورت میں پہلے سے طے شدہ اہداف فوری نشانہ بنائیں گے
انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ کسی بھی مرحلے پر دشمن نے معمولی سی بھی غلطی کی اور ایران پر حملہ کیا تو جہاں بھی ایرانی عوام کہیں گے، وہی ہماری کارروائی کا ہدف ہوگا۔
ایرانی عہدیدار کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔







